اتر کینرا میں کورونا کے معاملات میں ریکارڈ توڑ اضافہ: آج 40 لوگوں کی رپورٹ آئی پوزیٹیو۔ بھٹکل تعلقہ کے 21 لوگ بھی ہیں متاثر
02:36PM Tue 30 Jun, 2020
کاروار: 30 جون، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا میں پچھلے تین دنوں سے آئے دن کورونا کے معاملات میں ریکارڈ توڑ اضافہ دیکھنے مل رہا ہے۔
ادھر پیر کی شام سے منگل کی شام تک کورونا کے 40 نئے مریض پائے گئے ہیں جن میں 21 افراد بھٹکل کے ہیں۔ ان کے علاوہ کمٹہ کے چار افراد، منڈگوڈ کے دو، انکولہ کے پانچ، ڈانڈیلی اور ہلیال سے چار چار افراد شامل ہیں۔
اطلاع کے مطابق بھٹکل میں جن افراد کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو موصول ہوئی ہے ان میں 12 افراد اس سے قبل کورونا پوزیٹیو پائے گئے مریض نمبر 13314 کے پرائمری رابطہ میں آنے والے افراد ہیں جن میں ایک سالہ اور سات سالہ دو بچیاں، چھ مرد تین خواتین اور ایک 15 سالہ لڑکا شامل ہے۔ اسی طرح مرڈیشور سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی رپورٹ بھی آج کورونا پوزیٹیو موصول ہوئی ہے جو کہ کچھ دن قبل ہی مینگلور پورٹ سے لوٹا تھا جبکہ بقیہ افراد اس سے قبل کورونا پائے گئے مریض نمبر 1204 کے پرائمری رابطہ میں آنے والے ہیں جن میں تین مرد تین لڑکیاں اور دو لڑکے شامل ہیں۔