اسرائیلی جیل میں فلسطینی قیدیوں کی گزشتہ 40 دنوں سے جاری بھوک ہڑتال ختم
11:53AM Sat 27 May, 2017

یروشلم۔ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی گزشتہ 40 دنوں سے جاری بھوک ہڑتال آج ختم ہوگئی۔ یہ اطلاع اسرائیلی جیل سروس کے حکام نے دی ہے۔ اسرائیلی حکام نے بتایا کہ 800فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال 17 اپریل سے شروع ہوئی جو آج ختم ہوگئی۔
اسرائیلی جیل سروس کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ریڈ کراس کی عالمی کمیٹی اور فلسطینی حکام کے مابین بات چیت میں قیدیوں کے حالات میں کچھ تبدیلیاں کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے، جس کے بعد یہ بھوک ہڑتال ختم ہوگئی ہے۔ تاہم، اس معاہدے کی تفصیلی معلومات فی الحال دستیاب نہيں ہوسکی ہیں۔