جاپان میں ریستوراں کے اندر زبردست دھماکہ، 40 افرادزخمی
01:41PM Mon 17 Dec, 2018
Share:
جاپان کے ساپورو شہر میں اتوارکی رات ایک ریستوراں میں زبردست دھماکہ اور آگ لگ جانے کی وجہ سے 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع ہوکایڈو پولیس کے پبلک ریلیشنز افسرریوہی کاشی ہارا نے دی ہے۔ دھماکے کا سبب ابھی تک معلوم نہیں چل سکا ہے۔ جاپان کی ہنگامی خدمات کے شعبے کی ٹیم دھماکے کے وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ریستوراں کے نزدیک رہنے والے لوگوں کے مطابق دھماکے کے بعد کسی گیس کارساؤ ہوا اور علاقے کے گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔پولیس نےمزیددھماکہ ہونے کا خدشہ کے پیش نظر پورے علاقے کا محاصرہ کردیا ہے۔
جائے حادثہ پر فائر بریگیڈ محکمہ کی 20 گاڑیاں موجود ہیں۔ حکام نے زخمیوں کی تعداد میں اضاف ے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔