بدعنوان چوہے ہر سال 40 ہزار کروڑ روپے كتر دیتے تھے: مودی

02:24PM Sun 5 Feb, 2017

علی گڑھ، 5فروری (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدعنوان لوگوں کو کسی بھی حالت میں نہ بخشنے کا عزم دہراتے ہوئے آج کہا کہ ہر سال بدعنوان چوہے 40 ہزار کروڑ روپے كتر دیتے تھے۔ مسٹر مودی نے آج یہاں وجے شنکھ ناد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کو بھی خوب للکارا اور کہا کہ اکھلیش یادو کسی کو بھی پکڑ لیں، کسی سے بھی اتحاد کر لیں لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی چل رہی آندھی میں وہ ٹک نہیں پائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بدعنوانی کا عالم یہاں تک پہنچ گیا تھا کہ بیٹی پیدا نہیں ہوئی لیکن بیوہ پنشن لے لی جاتی تھی۔