ہماچل پردیش: کانگریس نے 40 اسمبلی سیٹوں پر قبضہ کر کے درج کی زبردست جیت
01:58PM Thu 8 Dec, 2022

ہماچل پردیش: 08 دسمبر، 2022 (ایجنسی) ہماچل پردیش میں کانگریس نے بی جے پی کا گھمنڈ چکناچور کرتے ہوئے 40 اسمبلی سیٹوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ بی جے پی امیدوار لگاتار ریاست میں حکومت سازی کا دعویٰ کر رہے تھے، اور جب ایک وقت دونوں پارٹیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو مل رہا تھا تو ’ہارس ٹریڈنگ‘ کے خدشات بھی ظاہر کیے جانے لگے تھے۔ لیکن 68 اسمبلی سیٹوں والی اس ریاست میں بی جے پی کو 25 سیٹیں ہاتھ لگی ہیں۔ 3 سیٹیں دیگر کے حصے میں گئی ہیں۔ عآپ ہماچل پردیش میں اپنی موجودگی درج کرانے میں بھی ناکام ہو گئی ہے۔