بھٹکل میونسپالٹی کی جانب سے رمضان بازار کے لیے 40/باکڑوں کی نیلامی
11:29AM Thu 23 May, 2019

بھٹکل: 23 مئی، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میونسپال کی جانب سے رمضان بازار کے لیے قرعہ کے ذریعے 40/باکڑوں کی نیلامی کی گئی ہے۔
بدھ کے روز میونسپالٹی عمارت میں ہوئی اس قرعہ اندازی میں 40/باکڑوں کی نیلامی کی گئی جس کے لیے 1126/لوگوں نے درخواست جمع کی تھی۔
نیلامی کے بعد جن لوگوں کے نام قرعہ نکلا تھا ان سے 3250/روپیہ لیا گیا۔
واضح رہے کہ میونسپالٹی کی جانب سے مین روڈ پر کل 58/باکڑوں کے لیے نشاندہی کی گئی تھی جس میں سے 16/باکڑے دکانداروں کے اپنے ہیں جبکہ ایک پولس اور ایک ایمرجنسی کے لیے خاص ہے۔
خیال رہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں لگنے والے اس رمضان بازار میں بھٹکل اور اطراف سے کئی لوگ خریداری کے لیے آتے ہیں اور یہاں آکر مناسب قیمت پر خریداری کرتے ہیں۔
