ضلع اتر کینرا میں آج 40 لوگوں میں کورونا کوڈ19 کی تصدیق: بھٹکل میں ایک شخص کی رپورٹ آئی پوزیٹیو
03:48PM Sat 11 Jul, 2020
بھٹکل: 11 جولائی 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلع اتر کینرا میں آئے دن کورونا کے معاملات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ہیلتھ بلٹین کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں یہاں کورونا کے کل 40 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں صرف سرسی کے ہی 25 نئے معاملات شامل ہیں جبکہ بھٹکل کے 40 سالہ شخص کی رپورٹ بھی آج کورونا پوزیٹیو موصول ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ ہلیال سے چھ معاملاتا اور کاروار، ہوناور، کمٹہ اور منڈگوڈ سے دو دو معاملات سامنے آئے ہیں۔
بھٹکل میں آج جس 40 سالہ مرد کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے اس کے رابطہ کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چلا ہے۔
ان نئے معاملات کے ساتھ ضلع اتر کینرا میں کورونا کوڈ 19 مریضوں کی مجموعی تعداد 585 کو پہنچ گئی ہے جن میں سے 272 افراد اب تک صحت یاب ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں اور 354 افراد زیر علاج ہیں جبکہ چار افراد اب تک اس وبا سے پلاک بھی ہوئے ہیں۔