قازقستان کا فوجی طیارہ حادثے کا شکار، لینڈنگ کے وقت ہوا کریش، 4 کی موت، 2 زخمی
04:18PM Sun 14 Mar, 2021
قازقستان (Kazakhstan) میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ نیوز ایجنسی رائٹرس کے مطابق قازقستان کے شہر الماتے میں یہ حادثہ طیارے کی لینڈنگ کے وقت پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قازقستان کا فوجی طیارہ (An-26 Aircraft Crash) دارالحکومت نور سلطان سے شہر الماتے کی جانب جارہا تھا۔ اس طیارے میں چھ افراد سوار تھے۔ حادثے کے نتیجے میں 4 افراد کی ہلاکت اور 2 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 20 منٹ پر طیارے سے آخری رابطہ ہوا جس کے بعد طیارہ رن وے کے آخرے حصے پر کریش ہوگیا۔ طیارے کے کریش ہونے کی فوری کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔
روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے قازقستان کے صحت کے عہدیداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ طیارے کے حادثے کے دوران عملے کے دو افراد زندہ بچ گئے ہیں۔ مقامی میڈیا نے ایئرپورٹ حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ طیارہ ملک کے سب سے بڑے شہر الماتے کے ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران رن وے سے بھٹکتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا۔
طیارے میں سوار نہیں تھا کوئی بھی مسافر
یہ طیارہ قازقستان کی راجدھانی نور سلطان سے الماتے (Almaty) کے ہوائی اڈے پر پہنچا تھا اور اس میں عملے کے ممبروں کے علاوہ کوئی اور مسافر موجود نہیں تھا۔ تاہم ابھی تک حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
بتادیں کہ کچھ وقت پہلے ترکی میں بھی ایس حادثہ ہوا تھا۔ ترکی کے مشرقی حصے میں بھی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا ۔ اس حادثے میں 11 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھ جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔ متاثرین میں ایک اعلی عہدیدار بھی شامل تھا۔ ہیلی کاپٹر ویکمیس نامی گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا۔