ریاست میں ان لاک 4 کا ہورہا ہے آغاز : یو جی اور پی جی کالجس کو 26 جولائی سے کھولنے کی اجازت۔ نائٹ کرفیو رہے گا جاری
04:39PM Sun 18 Jul, 2021

بینگلورو: 18 جولائی، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں 20 جولائ ،2021 سے ان لاک 4 کا عمل شروع ہورہا ہے جس کے تعلق سے آج وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کی صدارت میں وزراء اور ماہرین کی ایک نشست منعقد ہوئی تھی جس میں ان لاک 4 میں سابقہ چھوٹ کے ساتھ تھیٹر کو 50 فیصد ناظرین کے ساتھ کھولنے، 26 جولائی سے پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ کالجس کو کھولنے کی مشروط اجازت دی گئی جبکہ نائٹ کرفیو میں تخفیف کرتے ہوئے رات 10:00 بجے سے صبح 05:00 بجے تک کیا گیا ۔
اس کے علاوہ عوام کے لیے ماسک پہننا، سماجی دوری برقرار رکھنا اور دیگر کویڈ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ریاست میں ان لاک 4 کے تحت یہ احکامات 4 اگست تک جاری رہیں گے جس کے بعد حالات کو دیکھتے ہوئے مزید چھوٹ دی جا سکتی ہے۔
