تارا ایئر کا طیارہ حادثہ کا شکار، 4 ہندوستانیوں سمیت 22 افراد تھے سوار

11:52AM Sun 29 May, 2022

نیپال میں لاپتہ طیارے کے بارے میں اب تازہ خبریں آرہی ہیں کہ وہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ یہ طیارہ مستانگ کے شہر لارجنگ میں گر کر تباہ شدہ حالت میں دیکھا گیا ہے۔ مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی ہے کہ انہوں نے وہاں زوردار آگ کے شعلے دیکھے۔ نیپال کے تارا ایئر کا اتوار کی صبح ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا ۔ اس طیارے میں عملہ سمیت کل 22 افراد سوار تھے۔ یہ پرواز پوکھرا سے جامسم جا رہی تھی۔ ریسکیو کے لیے بھیجا گیا ہیلی بھی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے پوکھرا واپس آگیا۔ فوجی ہیلی کاپٹر بھی جائے حادثہ پر نہیں پہنچ سکے۔ دریں اثنا نیپال آرمی اور نیپال پولیس کی خصوصی ٹیمیں پیدل جائے حادثہ کیلئے روانہ ہو گئی ہیں۔
نیپال کے سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق طیارے میں 4 ہندوستانی اور 3 جاپانی شہری ہیں۔ باقی کا تعلق نیپال سے ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ طیارے میں عملہ سمیت 22 مسافر سوار تھے۔ اس سے پہلے تارا ایئر کے ترجمان سدرشن برتولا نے نیپال کے سب سے بڑے میڈیا ادارے کانتی پور کو بتایا کہ کیپٹن پربھاکر پرساد گھمیرے، کو پائلٹ اتسو پوکھرل اور ایئر ہوسٹس کسمی تھاپا فلائٹ میں سوار تھے۔ جبکہ نیپال کی وزارت داخلہ کے ترجمان فدیندر منی پوکھریل نے بتایا تھا طیارے کی تلاش کے لیے مسٹینگ اور پوکھرا سے دو نجی ہیلی کاپٹر تعینات کئے گئے ہیں۔ نیپال آرمی کے ہیلی کاپٹر کو بھی تلاش کے لیے تیار رہنے کیلئے کہا گیا ہے۔