ریاستی حکومت حقہ پارلروں پر پابندی عائد کرنے کے لیے سخت اقدامات کرے گی: وزیر داخلہ بسوراج بومائی
03:29PM Tue 2 Feb, 2021
بینگلورو: 2 فروری،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی وزیر داخلہ بسوراج بومائی نے آج منگل کو کہا ہے کہ ریاستی حکومت ریاست میں "حقہ پارلروں" پر پابندی عائد کرنے کے لیے سخت اقدامات کرنے پر زور دے رہی ہے۔
انہوں نے اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران کانگریسی رہنما سومیا ریڈی کے ذریعہ پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے افسران کو ہدایت دے دی ہے کہ وہ دیگر ریاستوں میں حقہ پالروں پر نافذ قوانین کا مطالعہ کریں جہاں پہلے ہی ایسے پارلروں پر پابندی عائد ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ قوانین کو نافذ کرنے کے لئے حکومت کو بی بی ایم پی اور دیگر مقامی تنظیموں کے تعاون کی بھی ضرورت ہوگی۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے معاشرے سے نشہ کی بیماری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سرپرستوں اور اساتذہ کو معاون بننے کی بھی صلاح دی۔