نوائط محفل کی طرف سے کل منعقد ہورہا ہے عظیم الشان نوائطی مشاعرہ
03:38PM Sat 12 Mar, 2022

بھٹکل : 12 مارچ، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) نوائط محفل کی طرف سے کل 13 مارچ ایک خوبصورت اور عظیم الشان نوائطی مشاعرہ منعقد ہونے جارہا ہے۔ اس کی اطلاع نوائط محفل کے جنرل سکریٹری کی طرف سے جاری اخباری بیان میں دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ مشاعرہ رات 09:00 بجے آمینہ پیالیس میں منعقد ہوگا جس میں ایک طویل وقفہ کے بعد مشہور نوائطی شعراء اپنا کلام پیش کریں گے۔
عوام الناس سے اس اہم پروگرام میں شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔