سڑک پر بننے والے گڈھوں سے متعلق بیداری پیدا کرنے انجمن انجنئرنگ کالج کے طلبہ کی منفرد سرگرمی
01:23PM Tue 15 Nov, 2022

بھٹکل: 15 نومبر، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ بھٹکل کے تحت چلنے والے سول انجینئرنگ کے شعبہ نے آج 15 نومبر کو تین مختلف مقامات پر گڈھے بھرنے پر 3 گھنٹے کی سرگرمی کا اہتمام کیا ۔
اس دوران طلبہ نے انجمن آباد روڈ سے لے کر قومی شاہراہ انجمن کالج کراس تک سڑک کےتین مختلف مقامات پر گڈھوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے پُر کرنے کی بھرپور کوشش کی ۔
سول انجینئرنگ کے دوسرے سال سے فائنل سال تک کے 40 طلبہ پر مشتمل اس گروپ نے پروفیسر ودیادھر این، منوہر بی، اور پرتیبھا جی کے ساتھ مل کر انسٹرکٹر سدانند ایم جی، پانڈو نائک، موہن نائک اور منجوناتھ ڈی بی کی نگرانی میں یہ کام کیا ۔
طلبہ نے یہ سرگرمی چار مختلف ٹیموں کے تحت انجام دی جس میں کنکریٹ مکسنگ، ٹرانسپورٹیشن، کنکریٹ پلیسمنٹ و فنشنگ اور ٹریفک ڈائیورژن کی ٹیمیں شامل تھیں۔ اس پروگرام کی رہنمائی شعبہ کے سربراہ پروفیسر چدانند نائک نے کی۔
آج کی اس سرگرمی کا بنیادی مقصد سول انجینئرنگ کے طلباء میں گڈھوں سے متعلق سڑک حادثات اور گڈھے ٹھیک کرنے کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا جس میں طلبہ کے اس گروپ نے سڑکوں کی دیکھ بھال سے متعلق مختلف کام انجام دیے ہیں جس میں کنکریٹ مکسنگ سے لے کر کام ختم کرنے تک کا پورا عمل شامل تھا۔
پرنسپل ڈاکٹر کے فضل الرحمن اور رجسٹرار پروفیسر زاہد کھروری نے طلباء کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایسی اہم سرگرمی انجام دی جو عوام کے لیے مددگار ثابت ہوگی ۔

