بھٹکل واٹس ایپ ایڈمن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انعامی کوئز مسابقہ کا 3 رمضان سے ہورہا ہے آغاز: اس طرح سے کریں اپنا نام رجسٹر
12:16PM Tue 13 Apr, 2021
بھٹکل : 13 اپریل، 2021 (راست) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اس ماہِ مبارک کو فضول کاموں سے بچانے اور معلومات میں اضافہ کرنے کے لیے بھٹکل واٹس ایپ ایڈمن ایسوسی ایشن کی طرف سے کنڈلور سے گیر سوپا تک کے افراد کے لیے رمضان انعامی کوئز مسابقہ کا انعقادکیا جارہا ہے جو کہ 3 رمضان المبارک جمعرات سے شروع ہوگا اور 28 رمضان کو ختم ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اس مسابقہ میں بھٹکل سمیت کنڈلور ، گنگولی ، شیرور ، مرڈیشور ، منکی ، ولکی ، سرلگی ، گیرسپا تک کے افراد چاہے وہ کہیں بھی رہتے ہوں حصہ لے سکتے ہیں اور اول ، دوم ، سوم آنے والے نقد انعامات کے ساتھ اسنادبھی جیت سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 2 رمضان المبارک رات 12:00 بجے تک ہے۔
اس کوئز میں شامل ہونے والے مختصر شرائط کا خیال رکھتے ہوئے گوگل فارم کے ذریعے کوئز مسابقہ میں شامل ہوسکتے ہیں جس کے لنک نیچے دی جارہی ہے۔
https://forms.gle/ibjmkYRcTnGQ4j8VA
مزید معلومات کیلئے ان دونوں میں سے کسی ایک نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں!
کنوینر کوئز مسابقہ
کوئز کمیٹی ممبر