کمٹہ میں کورونا کے معاملات میں اضافہ کے بعد گروسری دکانداروں کی تنظیم نے ایک ہفتے کے لیے دکانیں بند رکھنے کا کیا فیصلہ
04:00PM Tue 15 Sep, 2020
کمٹہ: 15 ستمبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کمٹہ میں کورونا کے معاملات میں روز بروز اضافہ کو دیکھتے ہوئے وہاں کے کرانہ دکانداروں کی تنظیم نے ایک ہفتے تک غذائی اشیاء فروخت کرنے والی تمام دکانوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کرانہ دکانداروں کی تنظیم کی طرف سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کی طرف سے 16ستمبر سے 21 ستمبر تک ہول سیل اور ریٹیل کی تمام کرانہ دکانوں کو بند رکھا جائے گا۔ اعلان کے مطابق ان کی تنظیم نے یہ فیصلہ مفاد عامہ کے پیش نظر لیا ہے۔ ان کے مطابق اس طرح کے اقدام سے کورونا کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے گا۔
کمٹہ کے اے سی نے اس سلسلہ میں کہا ہے کہ یہ دکانداروں کی تنظیم کا رضاکارانہ فیصلہ ہے جس کا انتظامیہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
خیال رہے کہ آج کمٹہ میں کورونا کے 6 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر وہاں اب تک کورونا کے 758 مریض پائے گئے ہیں جن میں سے 529 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور چار افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔