کورونا وائرس کے نئے اسٹرین سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 38 ہوئی : وزارت صحت
03:03PM Mon 4 Jan, 2021
برطانیہ میں پائے جانے والے کورونا وائرس کووڈ۔ 19 کی نئی قسموں سے متاثرہ افراد کی تعداد اب ملک میں 38 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت و خاندانی فلاح وبہبود کی وزارت نے پیر کو اطلاع دی کہ انساکاگ کی 10 لیبوں میں سے چھ لیبوں میں کی گئی نوم سنکسنگ سے ان وائرس کا پتہ چلا ۔ آئی جی آئی ، نئی دہلی میں سب سے زیادہ 11 متاثر افراد کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ نیمہاس ، بنگلور نے 10 ، این سی ڈی سی ، نئی دہلی نے آٹھ ، این آئی وی پونے پانچ، سی سی ایم بی ، حیدرآباد نے تین اور این سی بی جی کلیانی (کولکتہ) نے ایک متاثرہ کی تصدیق کی ہے۔
انساکاگ کی 10 لیبوں میں کورونا پوزیٹیو انفیکشن کے نمونوں کی جانچ کی جاتی ہے ، جن میں سے ایک بھی نمونہ این سی بی ایس ، بنگلورو ، سی ڈی ایف ڈی حیدرآباد ، آئی ایل ایس بھونیشور اور این سی سی ایس پونے میں کورونا وائرس کی نئی قسموں سے متاثر نہیں پایا گیا ہے۔
وزارت نے کہا کہ متعلقہ ریاستیں ان تمام متاثرہ افراد کو الگ تھلگ کمروں میں آئیسولیشن میں رکھ رہے ہیں۔ ان کے رابطے میں آئے افراد کو بھی کوارنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ برطانیہ سے ہندوستان آنے والے لواحقین کی ٹریکنگ کی جارہی ہے۔
کورونا ویکسین کی خوراک کمپنیوں کی تبدیلی سے غیر مؤثر : وزارت صحت
دریں اثنا مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے کہا ہے کہ کورونا وائرس (کووڈ-19) کی ویکسین کی خوراک کمپنیوں کی تبدیلی سے غیر مؤثر ہوسکتی ہے اور کسی بھی شخص کو ایک ہی طرح کی ویکسین کی پوری خوراک لینی چاہئے، تب ہی یہ مؤثر ثابت ہوگی۔ کوویشیلڈ اور کوویکسین نامی دو ٹیکوں کو اتوار کے روز کنٹرولر جنرل آف انڈین ڈرگ (ڈی سی جی آئی) کے ذریعہ ہنگامی استعمال کے لئے مشروط منظوری دی گئی ہے
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جس کو بھی ویکسین کی پہلی خوراک موصول ہوئی ہے، اسے دوسری خوراک اسی کمپنی کی لینی چاہئے کیونکہ کوئی بھی کورونا ویکسین دوسرے کا متبادل نہیں ہے