اتر کینرا میں آج کورونا کے 38 نئے معاملات: چوبیس گھنٹوں میں 39 لوگوں کو ملی اسپتال سے چھٹی
02:41PM Sat 24 Oct, 2020
کاروار: 24 اکتوبر،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اترکینرا میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 38 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 39 لوگوں کو اسپتال سے چھٹی ملی ہے۔
ضلع انتظامیہ کی طرف سے ملی اطلاع کے آج ہوناور میں 10 معاملات، یلاپور میں 9 معاملات، سرسی اور کاروار میں پانچ پانچ معاملات، بھٹکل میں چار معاملات، سداپور میں تین معاملات جبکہ کمٹہ سے دو معاملات سامنے آئے ہیں۔
مجموعی طور پر اترکینرا میں اب تک 12538 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے اب تک 11341 لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں۔