آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد پہلے جمعہ کو جموں وکشمیرمیں امن کاماحول رہا۔ ریاست کے مختلف علاقوں میں لوگ جمعہ کی نمازادا کرنے گھرسے باہرنکلے۔ بغیرکسی خوف وہراس کے لوگوں نے مسجدوں میں نمازادا کی۔ حالانکہ یہ خدشہ ظاہرکیا جارہا تھا کہ جمعہ کے دن وادی میں امن وامان خراب ہوسکستا ہے۔
دوسری جانب دہشت گرد مسعود اظہرنے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں وکشمیرسے آرٹیکل 370 ہٹانے کے بعد بھی ہندوستان اپنے منصوبوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکے گا۔ دہشت گرد مسعود اظہرنے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی نے کشمیرسے آئینی درجہ چھین کراچھا نہیں کیا۔ دہشت گرد مسعود اظہرنے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ مجاہدین اپنے مقصد کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
