آرٹیکل 370 ہٹانے کے بعد آج رات آٹھ بجے قوم سے خطاب کریں گے وزیر اعظم مودی
01:04PM Thu 8 Aug, 2019
وزیر اعظم نریندر مودی آج رات آٹھ بجے قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے ٹویٹ کر کے اس کی اطلاع دی گئی ہے۔ ٹوئٹ میں لکھا ہے ،’’وزیر اعظم نریندر مودی رات آٹھ بجے قوم سے خطاب کریں گے‘‘۔
خیال کیا جاتا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بارے میں ملک کے باشندوں کو آگاہ کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ پارلیمنٹ نے حال ہی میں جموں و کشمیر کی تشکیل نو اور ریاست کو خصوصی حیثیت دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کی قرارداد سے متعلق ایک بل منظور کیا تھا۔ صدر نے اس آرٹیکل کو ختم کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔