ضلع اتر کینرا میں آج کورونا کے 36 نئے معاملات: بھٹکل میں 128 لوگوں کی رپورٹ آئی نگیٹیو۔ 30 افراد ہوئے ڈسچارج

04:11PM Mon 13 Jul, 2020

بھٹکل: 13 جولائی 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) آج شام میں جاری ہیلتھ بلٹین کے مطابق اتر کینرا میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 36 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس کے بعد اتر کینرا میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 633 کو پہنچ گئی ہے۔ آج آئے ان معاملات میں سے سات معاملات بھٹکل سے، 6 ہلیال سے، 4 ہوناور سے،  دو دو کاروار اور یلاپور سے، 14 کمٹہ سے اور ایک معاملہ سرسی سے سامنے آیا ہے۔ تاہم بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے آج شام میں دیے گئے کورونا اپڈیٹ کے مطابق آج بھٹکل میں کل 20 معاملات کورونا پوزیٹیو کے آئے ہیں جبکہ آج 128 لوگوں کی رپورٹ کورونا نگیٹیو آئی ہے اور 30 افراد ڈسچارج بھی ہوئے ہیں۔