ریاست میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 36 نئے مریض: کل تعداد 1092 کو پہنچی

04:34PM Sat 16 May, 2020

بینگلورو: 16 مئی،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 36 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد 1092 کو پہنچ چکی ہے۔ آج سب سے زیادہ 14  معاملات بینگلور اربن سے سامنے آئے ہیں جبکہ کلبرگی سے آٹھ معاملات، ہاسن سے چار، شیموگہ سے تین اور منڈیا، وجیاپورہ، باگلکوٹ، داونگیرے، بلاری، اڈپی، دھارواڑ سے ایک ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ ان نئے معاملات کے ساتھ جہاں کل معاملوں کی تعداد 1092 کو پہنچ گئی ہے وہیں اس مرض سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 496 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 36 افراد اس بیماری سے وفات پاچکے ہیں۔ آج مسلسل تیسرے دن بھی اتر کینرا میں کورونا کو کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے جس پر عوام اور انتظامیہ نے راحت کی سانس لی ہے۔