اتر کینرا میں آج 32 افراد کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو: 89 افراد کو کیا گیا ڈسچارج
12:03PM Mon 27 Jul, 2020
بھٹکل: 27 جولائی 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) اتر کینرا ضلع میں آج 32 لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو موصول ہوئی ہے جبکہ 89 افراد صحت یاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج بھی ہوئے ہیں۔
بھٹکل تعلقہ کی بات کی جائے تو یہاں آج 6 لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے جن میں شرالی الوے کوڑی کا 40 سالہ شخص اور وینکٹاپور سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد شامل ہیں۔
اس کے علاوہ آج ہلیال سے 21 افراد، ہوناور سے دو افراد، سرسی سے دو افراد اور جوئیڈا سے ایک شخص کی رپورٹ پوزیٹٰیو آئی ہے۔