مینگلورو میں کسٹم افسران نے 32 لاکھ سے زائد کا سونا کیا ضبط
01:38PM Wed 28 Oct, 2020
منگلورو: کسٹم ڈیوٹی افسروں نے یہاں منگل کی رات کو دبئی سے منگلورو بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچے ایک مسافر سے 32 لاکھ روپے سے زیادہ کی قیمت کا سونا ضبط کیا۔ سرکاری ذرائع نے یہاں بدھ کو بتایا کہ ضبط کیے گئے 24 کریٹ سونے کا وزن 634 گرام ہے۔ ملزم کی شناخت منگلورو کے ابوبکر صدیق کے طور پر ہوئی ہے، جو سونے کو پاؤڈر میں تبدیلی کرکے چھپاکر لے جا رہا تھا۔