کل پی یو سی دوم کے نتائج کا ہوگا اعلان: موبائل نمبر پر بھی بھیجے جائیں گے نمبرات
11:51AM Mon 13 Jul, 2020
بینگلورو: 13 جولائی 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) 4 مارچ،20 کو شروع ہوکر 18 جون کو ختم ہونے والے پی یو سی دوم کے امتحانات کا نتیجہ کل صبح 11:30 بجے منظر عام پر آنے والا ہے۔ اس کی جانکاری میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ریاستی وزیر تعلیم ایس سریش کمار نے دی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے اس دور میں طلبہ کو کالج میں یا کسی انٹرنیٹ کی دکان میں جانے کی کوئی ضرورت پیش نہیں آئے گی کیوں کہ حکومت نے طلبہ کو سہولت پہنچانے کے لیے ان کے رجسٹر موبائل نمبروں پر نتیجہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ طلبہ بورڈ کی ویب سائٹ http://karresults.nic.in/ پر بھی اپنا نتیجہ دیکھ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پی یو سی دوم کے امتحانات کا آغاز 4 مارچ،2020 کو ہوا تھا اور ملک میں کورونا کے وجہ سے لاک ڈاؤن پڑنے پر آخری پرچہ کو ملتوی کیا گیا تھا جو کہ لاک ڈاؤن کے بعد 18 جون کو منعقد ہوا تھا۔