کاپاڈ میں نظر آیا ذی الحج کا چاند: 31 جولائی کو منائی جائے گی عیدالاضحی

03:53PM Tue 21 Jul, 2020

بھٹکل: 21  جولائ 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل قاضی صاحبان کی اطلاع کے مطابق آج کالی کٹ کے کاپاڈ میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا ہے۔ جس کے مطابق کل 22 جولائی بروز بدھ بھٹکل و اطراف میں ذی الحجہ کی پہلی تاریخ ہوگی اور 31 جولائی کو عیدالاضحی کا پہلا دن ہوگا۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں کل ذی القعدہ کی 29 تاریخ تھی تاہم چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے وہاں آج 30 دن مکمل کیے گئے تھے۔ اس حساب سے بھٹکل اور سعودی عربیہ میں عیدالاضحی اور یوم عرفہ ایک ہی دن میں آرہا ہے۔