بھٹکل میں 31 جولائی کو منعقد ہورہا ہے رابطہ تعلیمی ایوارڈ کا اجلاس: گزشتہ تین تعلیمی سال کے دیے جائیں گے ایوارڈ

01:31PM Wed 6 Jul, 2022

بھٹکل: 6 جولائی 22 (بھٹکلیس نیوز بیورو) رابطہ سوسائٹی کی طرف سے طلبہ کی ہمت افزائی کے لیے  31 جولائی ،2022 بروز اتوار رابطہ تعلیمی ایوارڈ بھٹکل نوائط کالونی تعلقہ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا جس کی اطلاع رابطہ کے سکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمٰن منیری نے آج اخباری کانفرنس میں دی ہے۔ انہوں نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام میں تین گزشتہ  تعلیمی سال 2019-20 ، 2020-21،2021-2022 کے امتحانات میں بھٹکل سے ایس ایس ایل سی ؍پی یوسی دوم؍ڈگری  اور بیرون بھٹکل  اندرون ہند سے پی یو سی دوم اور بیرون ہند میں مقیم بھٹکلی خلیجی جماعتوں سے دسویں اور بارہویں جماعت میں 85 فیصد سے زیادہ نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ نیز جامعہ اسلامیہ بھٹکل اور جامعات الصالحات سے عالمیت میں 80 فیصد یا اس سے نمبرات  حاصل کرنے والے طلبہ کو رابطہ ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ان ایوارڈ کے علاوہ اس مرتبہ خصوصی زمرہ ایوارڈ (extraordinary achivement ) والے طلبہ کو بھی ایوارڈ دیا جائے گا جس ایوارڈ کا فیصلہ رابطہ ایوارڈ کمیٹی کرے گی۔ واضح رہے کہ مندرجہ بالا تمام زمروں میں صرف سب سے زیادہ فیصد سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو ہی ایوارڈ دیا جائے گا ۔ خیال رہے کہ کورونا مہاماری کی وجہ سے ہر سال ہونے والا رابطہ تعلیمی ایوارڈ دو سال نہیں ہو پایا تھا ۔ سکریٹری جنرل نے درخواست کی ہے کہ مندرجہ بالا امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کے نتائج کی نقل 15 جولائی ،2022 بروز جمعہ تک رابطہ سوسائٹی بھٹکل میں پہنچائیں یا  ایوارڈ کنوینرس سے مندرجہ ذیل نمبرات پر رابطہ کرکے انہیں وہاٹس ایپ کریں۔ جیلانی محتشم :00971505584203 یاسر قاسمجی:00971506251833 مصباح محمد اشرف:00971507098301 کل سے رابطہ ایمبولینس سرویس ہوگی شروع: رابطہ کے سکریٹری جنرل عتیق الرحمٰن منیری صاحب نے اس اخباری کانفرنس میں رابطہ ایمبولینس کے تعلق سے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ چند ناگزیر وجوہات کی بناء پر ایمبولینس سرویس رکی ہوئی تھی جو کل  جمعرات سے شروع ہوگی جس کے لیے عوام رابطہ کے نمبرات پر کال کرکے ایمبولینس سرویس حاصل کرسکتے ہیں۔