بھٹکل میں 31 جولائی کو منعقد ہورہا ہے رابطہ تعلیمی ایوارڈ پروگرام: تعلیمی بیداری کے عنوان پر مشہور موٹیویشنل مقرر منور زماں کا ہوگا خطاب۔ دیکھیے ویڈیو

12:36PM Fri 22 Jul, 2022

بھٹکل: 22 جولائ 22 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  ‘‘رابطہ سوسائٹی کی طرف سے گذشتہ چھبیس سالوں سے تعلیمی میدان میں طلبہ کو   آگے بڑھانے کا کام کیا جارہا ہے جس کے بہت مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔   اسی  ضمن میں  رابطہ سوسائٹی بھٹکل کی جانب سے 31 جولائی  کو بھٹکل تعلقہ اسٹیڈیم نوائط کالونی (وائی ایم ایس اے میدان) میں رابطہ تعلیمی ایوارڈ کااجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں گزشتہ تین سالوں میں تعلیمی میدان میں ممتاز طلبہ کی تہنیت کی جائے گی  جبکہ اس کے اگلے دن طلبہ و سرپرستوں کے لیے تعلیمی بیداری پروگرام ہوگا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ موٹیویشنل مقرر جناب منور زماں خطاب کریں گے۔’’  اس کی جانکاری یہاں رابطہ  دفتر میں منعقد اخباری کانفرنس میں رابطہ کے سکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمٰن منیری نے دی۔ انہوں نے پروگرام کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہاس پروگرام کی پہلی نشست 31 جولائی بروز اتوار صبح 10:30 بجے شروع ہوگی اور دوسری نشست اسی دن بعد عصر شروع ہوگی اور شام 07:00 بجے تک چلے گی جبکہ دوسرے دن بعد عصر تا سات بجے تک تعلیمی بیداری کے عنوان سے ایک اہم پروگرام منعقد ہوگا جس میں منور زماں صاحب طلبہ اور سرپرستوں سے اس عنوان پر خطاب کریں گے۔ اس پروگرام میں ڈائریکٹر پی اے انعامدار یونیورسٹی پونہ مہاراشٹرا ڈاکٹر پی اے انعامدار صاحب ، نائب صدر جمعیت العلماء ہند مولانا سلمان بجنوری صاحب ،  مشہور موٹیویشنل مقرر جناب منور زماں صاحب  اور رکن اسمبلی سنیل نائک  بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔ سکریٹری جنرل نے بھٹکل سمیت ساحلی پٹی کے عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست کی ہے، بھٹکل والوں کے لیے سواری کا بھی نظم ہوگا۔ اس اخباری کانفرنس میں رابطہ کے دیگر ذمہ دار بھی موجود تھے۔ [embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=Mq0S9pNGRvM[/embedyt]