ہوشیار ! 31 دسمبر سے پہلے ضرور کرلیں یہ کام ، ورنہ لگ جائے گا 10 ہزار روپے کا جرمانہ
11:53AM Thu 27 Dec, 2018
نیا سال آنے میں صرف پانچ ہی دن باقی ہیں ۔ ایسے میں اپنا انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کیلئے آپ کے پاس پانچ ہی دن بچے ہیں ۔ اگر آپ نے ابھی تک انکم ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کیا ہے ، تو 31 دسمبر سے پہلے اپنا انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرلیں ۔ اگر آپ ایسا نہیں کرتے ہیں تو آپ کو بھاری جرمانہ چکانا پڑسکتا ہے۔
اگر آپ 31 دسمبر سے پہلے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں تو فائن کے طور پر صرف پانچ ہزار روپے دینے ہوں گے ، لیکن اگر آپ یکم جنوری کے بعد ریٹرن فائل کریں گے ، تو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا ۔ یکم جنوری کے بعد ریٹرن فائل کرنے پر آپ کو 10 ہزار روپے کا جرمانہ دینا پڑے گا ۔ ایسے میں بہتر یہی ہے کہ 31 دسمبر تک ریٹرن فائل کرلیا جائے ۔
بتادیں کہ سال 2019 سے انکم ٹیکس قوانین میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ نئے سال میں ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں تاخیر کرنے پر آپ کو جرمانہ بھرنا ہوگا ۔ یہ جرمانہ ایک ہزار روپے سے لے کر 10 ہزار کے درمیان ہوسکتا ہے۔اس کے ساتھ ہی اگر ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں کسی طرح کی غلطی ہوئی ہے تو اسے بھی اسی مالی سال میں سدھارنا ہوگا ۔ اس لئے اگر آپ نے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں کوئی غلطی کی ہے ، تو 31 مارچ سے پہلے اس کو ٹھیک کرلیں۔