نیتا جی سے منسلک 303فائلوں ویب سائٹ پر دستیاب:حکومت
03:32PM Tue 22 Nov, 2016
نئی دہلی، )ایف او یس)
حکومت نے آج بتایا کہ انڈین نیشنل آرکائیو(ا ین اے آئی)نے نیتا جی سبھاش چندر بوس سے منسلک خفیہ فائلوں کو ڈیجیٹل شکل فراہم کرکے ویب سائٹ پر ڈال دیا ہے اور این اے آئی کے تمام رکارڈوں کو ڈیجیٹل شکل دینے کا عمل جاری ہے جس کا پہلا مرحلہ اگلے سال مارچ تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔وزیر ثقافت مہیش شرما نے لوک سبھا میں وقفہ سوال میں بتایا کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس سے متعلق 303خفیہ فائلوں کو ڈیجیٹل شکل دینے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور یہ ویب سائٹ ’ڈبلیوڈبلیوڈبلیو ڈاٹ نیتاجی پیپرس ڈاٹ جی او وی ڈاٹ ان‘پر دستیاب ہیں۔انہوں نے آرکائیو کے دیگر تمام ریکارڈوں کے سلسلے میں راہل شیوالے، بھرت ہر ی مہتاب، سنجے دہوترے اور ستیہ پال سنگھ کے سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ پہلے مرحلے میں 11لاکھ صفحات کی ڈیجیٹل تصویر لینے اور نجی کاغذات کے لیے ویب پر مبنی ٹول تیار کرنے کے منصوبے کو لیا گیا ہے جسے مارچ 2017تک مکمل کیا جا سکتا ہے۔شرما کے مطابق، ہندوستانی قومی آرکائیو لائبریری میں دستیاب اہم اور نادر مطبوعات کو ڈیجیٹل کرنے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سبھی رکارڈوں کو ڈیجیٹل شکل دینے کی وسیع تجویز زیر غور ہے۔