بنگلور ایرو انڈیا شو کے پارکنگ ایریا میں لگی آگ؛ 300/کے قریب گاڑیاں جل کر خاک
01:00PM Sat 23 Feb, 2019

بنگلور: 23 فروری، 19: بنگلورو میں جاری ایرو انڈیا شو 2019 کے دوران پارکنگ ایریا میں آگ لگ جانے کے نتیجے میں 300/کے قریب گاڑیاں اس آگ کی زد میں آ گئی ہیں۔ حادثہ کے فوری بعد جائے حادثہ پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے حالات کو قابو میں لیتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا ہے۔
ایرو انڈیا 2019 کے لئے ایلہانکا ائیربیس پر سینکڑوں ائیرکرافٹ موجود ہیں۔ آئی پی ایس ایم این ریڈی کے مطابق، 300/کے قریب گاڑیاں اس آگ کی زد میں آ گئی ہیں۔ اطراف کی کاروں کو ہٹا کر آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ اب آگ قابو میں ہے۔ کسی کے زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔

ایرو انڈیا 2019 گزشتہ 20 فروری کو شروع ہوا تھا اور 24 فروری اس شو کا آخری دن ہے۔Vehicles got fire at parking area of #AiroIndia show at Yalahanka. Fire fighters On the spot.@DGP_FIRE @SunilagarwalI @KarnatakaVarthe pic.twitter.com/5YAk2izsDx
— Karnataka Fire Dept (@KarFireDept) February 23, 2019