ائیر اسٹرائیک پر نوجوت سنگھ سدھو کا سوال : بالا کوٹ میں 300 دہشت گرد مرے یا پیڑ اکھاڑے ؟
12:10PM Mon 4 Mar, 2019
پاکستان مقبوضہ کشمیر ( پی او کے ) کے بالا کوٹ میں ہندوستانی فضائیہ کی جانب سے کی گئی ائیر اسٹرائیک پر پنجاب کے کابینی وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے مودی حکومت پر نشانہ سادھا ہے۔ سدھو نے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ دہشت گردوں کو ہٹا رہے تھے یا پیڑ کو ؟ ۔
پنجاب کے کابینی وزیر سدھو نے ٹویٹ کرتے ہوئے پوچھا کہ 300 دہشت گرد مارے گئے ۔ ہاں یا نہیں ؟ تو اس کا مقصد کیا تھا ؟ آپ نے دہشت گردوں کو اکھاڑا تھا یا پیڑوں کو ؟ کیا یہ ایک انتخابی پینترا تھا ؟ ۔
اتنا ہی نہیں سدھو نے فوج کا سیاسی استعمال کئے جانے کو بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ سدھو نے کہا کہ فوج کو لے کر سیاست بند ہونی چاہئے ۔ فوج ملک کا وقار ہے ۔ ٹویٹ کرتے ہوئے سدھو نے اونچی دکان ، پھیکا پکوان بھی لکھا ۔
خیال رہے کہ پلوامہ حملہ کے بعد سدھو نے متنازع بیان دیا تھا ۔ پاکستان کو لے کر سوال پوچھے جانے پر سدھو نے کہا تھا کہ دہشت گرد کا کوئی ملک ، ذات اور مذہب نہیں ہوتا ۔ اتنا ہی نہیں سدھو نے ہندوستانی فضائیہ کی کارروائی کا ایک ویڈیو ڈالتے ہوئے محاورہ بھی ٹویٹ کیا کہ ملئے ان چہروں سے جن کی فطرت چھپی رہتی ہے ۔ نقلی چہرے سامنے آئے ، اصلی صورت چھپی رہی ۔300 terrorist dead, Yes or No?
What was the purpose then? Were you uprooting terrorist or trees? Was it an election gimmick? Deceit possesses our land in guise of fighting a foreign enemy. Stop politicising the army, it is as sacred as the state. ऊंची दुकान फीका पकवान| pic.twitter.com/HiPILADIuW — Navjot Singh Sidhu (@sherryontopp) March 4, 2019