30کاروں کے شیشے توڑ کر میوزک سسٹم چرائے
04:11PM Wed 30 Aug, 2017
بنگلور( بھٹکلیس نیوز):۔ جیون بیمہ نگر پولیس تھانہ میں 30سے زائد کاروں کے مالکوں نے چوری کی شکایت درج کرائی ہے اور اس سلسلہ میں ملزموں کو گرفتار کرنے کی مانگ کی ہے ۔بتایا جاتا ہیکہ سدھامانگر علاقہ میں برساتی نالے کی دیوار کی طرف کھڑی کی گئی ایک نجی بس اور مختلف 30برانڈس کی کاروں کے شیشے توڑ کر ڈی وی ڈی ۔ ٹی وی ، میوزک سسٹم اور پرزوں کو چرالیا ہے ۔یہاں کئی ٹیکسی ۔ میکسی کیب ۔ ٹویوٹا۔ انڈیکا۔ ٹاٹااوردیگر کئی کمپنیوں کی ٹیکسیوں کو کھڑا کیا تھا اور آج صبح سواریوں کو لینے آئے ڈرائیوروں کو ایک دم جھٹکا لگا۔ ملزموں نے کاروں کے شیشے توڑکر ڈی وی ڈی ۔میوزک سسٹم اوردیگر چیزوں کو چرالیا تھا۔ ہر ایک ڈی وی ڈی اور میوزک سسٹم کی قیمت 75ہزار سے ایک لاکھ روپےئے ہے ، دوسری طرف ڈرائیوروں نے آج ملازمین کو لینے اور چھوڑنے کا کام نہیں کرنا پڑا تھا جس سے ڈرائیوروں کو دانٹ بھی کھانی پڑی تھی۔ پولیس نے تمام ڈرائیوروں کی شکات پر معاملہ درج کرکے جانچ کررہی ہے۔