بھٹکل واطراف میں کہیں پر بھی ہلال عید نظر نہیں آیا؛ 30/روزے ہوں گے مکمل

04:26PM Mon 3 Jun, 2019

بھٹکل:  3 جون،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) قاضی صاحبان کی اطلاع کے مطابق بھٹکل و اطراف میں کہیں سے بھی رؤیت ہلال کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے جس کی بناء پر انشاء اللہ کل بروز منگل بھٹکل میں 30/واں روزہ ہوگا اور بدھ کے روز عیدالفطر منائی جائے گی۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ بھٹکل میں کیرالہ کی رؤیت پر عید اور رمضان کا اعلان کیا جاتا ہے لیکن ذرائع کے مطابق آج کیرالہ میں بھی مطلع آبر آلود تھا اور وہاں بھی چاند نظر نہیں آیا۔ قاضی صاحبان نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلانے سے گریز کریں۔