بھٹکل واطراف میں کہیں پر بھی ہلال عید نظر نہیں آیا؛ 30/روزے ہوں گے مکمل

02:16PM Tue 11 May, 2021

بھٹکل: 11 مئی، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) قاضی صاحبان کی اطلاع کے مطابق بھٹکل و اطراف میں کہیں سے بھی رؤیت ہلال کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے جس کی بناء پر انشاء اللہ کل بروز بدھ بھٹکل میں 30/واں روزہ ہوگا اور جمعرات کے روز عیدالفطر منائی جائے گی۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ بھٹکل میں کیرالہ کی رؤیت پر عید اور رمضان کا اعلان کیا جاتا ہے لیکن ذرائع کے مطابق آج کیرالہ یا ساحلی کرناٹک کے کسی بھی علاقہ میں چاند نظر نہیں آیا ہے۔