بین الاقوامی مسافر جہازوں پرلگی پابندی 30 ستمبر تک بڑھائی گئی

06:12AM Tue 1 Sep, 2020

نئی دہلی: یکم ستمبر،20 (ذرائع) مرکزی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسزکے درمیان بین الاقوامی سفر اور ویزا کے لئے ہدایات جاری کی ہیں ۔ نئے قوانین کے مطابق 30 ستمبر تک بین الاقوامی مسافربردار جہازوں کی خدمات منسوخ رہیں گی۔ ڈی جی سی اے نے ٹویٹ کرکے اس کے بارے میں معلومات دی ہیں۔ اس پابندی کا اثرتمام کارگو فلائٹس اور ڈی جی سی اے کے ذریعہ منظور شدہ خصوصی طیاروں پر نہیں پڑے گا۔ واضح رہے کہ وندے بھارت مشن کے تحت کچھ چنندہ راستوں پر ہی بین الاقوامی مسافر بردارجہاز چلائے جارہے ہیں۔