لالو پرساد کو 30 اگست کو کرنی ہو گی خودسپردگی، ہائی کورٹ کا ضمانت کی مدت بڑھانے سے انکار

12:34PM Fri 24 Aug, 2018

بہار کے سابق وزیر اعلی اور آر جے  ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کوہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت عرضی کو خارج کر دیا۔ ساتھ ہی 30اگست کو سرینڈر کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس اپریش کمار سنگھ کی کورٹ میں عرضی پر سماعت ہوئی۔ اس دوران سپریم کورٹ کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے لالو یادو کی جانب سے موقف رکھا اور طبی بنیاد پر چار مہینے ضمانت کی مدت کو بڑھانے کی درخواست کی جسے کورٹ نے ٹھکرا دیا۔
 اس سے پہلے ہائی کورٹ نے ان کی ضمانت کی مدت کو 6 ہفتے کیلئے بڑھا دیا تھا۔ یہ مدت 15 اگست کو ختم ہو گئی تھی۔ 6 ہفتے ضمانت ملنے کے بعد وہ 16 مئی کو رانچی سے پٹنہ گئے تھے۔