ممبئی میں تین منزلہ عمارت منہدم ، 30 سے 40 افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ، راحت رسانی کا کام جاری
06:40AM Thu 31 Aug, 2017

ممبئی : ممبئی میں جہاں شدید بارش کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہے اور لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے ، وہیں اب ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے ۔ چ ۔ واقعہ میں 30 سے چالیس افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے ۔
راحت اور امداد رسانی کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں ۔ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پر موجود ہیں اور لوگوں کو عمارت کے اندر سے نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ خیال رہے کہ ممبئی میں کئی دنوں سے شدید بارش ہورہی ہے ، جس کی وجہ سے لوگ بے حال ہیں ۔