کورونا مہاماری کے دوران کرناٹک میں منعقد ہورہے ہیں 30 اور 31 جولائی کو سی ای ٹی کے امتحانات
03:03PM Sun 26 Jul, 2020

26 جولائ 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے دوران ملک میں پہلی بار کرناٹک میں سی ای ٹی امتحانات منعقد ہورہے ہیں۔ ملک میں کرناٹک پہلی ریاست ہوگی جو سی ای ٹی امتحان منعقد کرارہی ہے۔
اطلاع کے مطابق اس بار 127 مقامات میں 497 امتحانی مراکز میں 194356 طلبہ امتحان دیں گے ۔ ہر ضلع میں وہاں کے ڈپٹی کمشنر نگرانی کریں گے ۔ پہلے ہی ایس او پی ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔ تھرمل اسکریننگ، ماسک سمیت تمام طرح کی احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق بیرونی ممالک اور ریاستوں سے آنے والے طلبہ اور والدین کو کورنٹائن سے رعایت دی گئی ہے۔ طلبہ کیلئے کے ایس آر ٹی سی، بی ایم ٹی سی بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ کووڈ۔19 پوزیٹیو طلبہ کیلئے علیحدہ انتظامات کئے گئے ہیں ۔ ضلع ڈپٹی کمشنر پوری نگرانی کریں گے ، ایمبولنس سمیت دیگر تمام سہولیات تیار رکھی جائیں گی۔