ایس آئی او کے زیر اہتمام ہبلی میں 30 اور 31 جولائی کو منعقد ہورہی ہے ریاستی سطح کی گریجویٹ کانفرنس
01:25PM Fri 22 Jul, 2022

بھٹکل : 22 جولائ 22 (پریس ریلیز) موجودہ دور میں ملتاسلامیہ کو جن چیلنجز کا سامنا ہے ان میں سے ایک بہت بڑا چیلنج تعلیم اور تعلیمی کیریئر بھی ہے۔ اس وقت مسلم نوجوانوں کا کیرئیر اور تعلیمی میدان میں مہارت حاصل کرنا وقت اور حالات کا اہم تقاضا ہے۔ اسی مناسبت سے ایس،آئی،او کرنا ٹکا کی جانب سے انشاءاللہ بتاریخ 30' 31/ جولائی 2022 شہر ہبلی میں ریاستی سطح پر گریجویٹ کانفرنس کا انعقاد ہونے جارہاہے ۔
اس کی اطلاع ایس آئی او کے ضلعی کنوینر کی جانب سے جاری اخباری بیان میں دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کانفرنس کے مقاصدمندرجہ ذیل ہیں:
1.دین کے بنیادی فہم کا ادراک اور زندگی کے مقصد وجود کی یاد دہانی کروانا۔
2.مختلف صلاحیتیں و مہارت رکھنے والے مسلم گریجویٹس و پروفیشنل نوجوانوں کو سماج کی بہتری کے کام کرنے کے لیے تیار کرنا۔
- کیرئر اور تعلیمی میدان میں مہارت (academic Excellence) اور مفید کاروبار کی بنیاد ڈالنے کے لئے حوصلہ افزائی کرنا.
- رہنے اور کھانے کا انتظام ایس آئی او کرناٹکا کی طرف سے کیا جائے گا۔