اپریل 30/تاریخ کو ہونگے پی یو کے نتائج، ایس ایس ایل سی کے نتائج کا 07/مئی کو ہوگا اعلان
12:47PM Sun 15 Apr, 2018

بھٹکلیس نیوز ؍ 15 اپریل، 18
بنگلورو ؍ (بھٹکلیس نیوز بیورو) سکینڈ پری یونیورسٹی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے، جس کے مطابق پی یو کا نتیجہ 30/اپریل،2018 کو ہوگا جب کہ دسویں جماعت کے طلبہ کا نتیجہ 07/مئی کو دکھایا جائے گا۔
واضح رہے کہ سکینڈ پی یو کا امتحان یکم مارچ کو شروع ہوکر 17 مارچ کو ختم ہوا تھا جبکہ ایس ایس ایل سی کے امتحانات 23/مارچ کو شروع ہوکر 06/اپریل،2018 کو ختم ہوئے تھے۔