مجلس اصلاح و تنظیم کا سالانہ عام اجلاس 3 اکتوبر کو ہوگا منعقد
04:08PM Mon 20 Sep, 2021

بھٹکل : 20 ستمبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے سالانہ اجلاس عام کا انعقاد 3اکتوبر 2021بروز اتوارصبح ساڑھے دس بجے تنظیم ہال میں ہوگاجس میں یکم اپریل 2020سے 31مارچ 2021تک کی ایک سالہ کارکردگی پر مبنی رپورٹ پیش کی جائے گی ، اس کی جانکاری تنظیم جنرل سکریٹری جناب عبدالرقیب ایم جے نددی کی طرف سے جاری اخباری بیان میں دی گئی ہے ۔
جنرل سکریٹری نے ممبران سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی سوال کرنا چاہتا ہے تو وہ اجلاس کی متعینہ تاریخ سے تین دن قبل تک تنظیم دفتر میں لکھ کر جمع کرائے ۔
ریلیز میں اس بات کی بھی جانکاری د ی گئی ہے کہ جن اراکین کادوسال سے زائد مدت کا ممبری چندہ باقی ہے انہیں اجلاس عام میں سوال کرنے کا حق نہیں ہوگا۔
عام اراکین سے کثیر تعدا دمیں بروقت شریک ہوکر اجلاس کو کامیاب بنانے کی اپیل ک گئی ہے۔