ابوظہبی میں مشتبہ ڈرون حملہ : دو ہندوستانی سمیت 3 ہلاک : ویڈیو دیکھیں
12:44PM Mon 17 Jan, 2022

متحدہ عرب امارات نے ابوظبی میں آتشزدگی کے پیچھے ڈرون حملہ کا شبہ ظاہر کیا، جبکہ یمن کے حوثیوں نے حملے کا دعویٰ کیا۔ ابوظہبی پولیس نے ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 افراد کی ہلاکت اور 6 کے زخمی ہونے کا اعلان کیا ہے۔
سوموار کو ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی کے سٹوریج ٹینک کے قریب آگ لگنے کے بعد تین پٹرولیم ٹینکرز دھماکے سے پھٹ گئے، ان دھماکوں میں دو ہندوستانی سمیت ایک پاکستانی شہری ہلاک ہوئے، دھماکوں کی ذمہ داری یمن کی حوثی تنظیم نے قبول کر لی ہے۔
خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق پیر کے روز ابوظہبی پورٹ کے نزدیک آگ بھڑک اٹھی جبکہ تین آئل ٹینکرز دھاکے سے پھٹ گئے۔
بی بی سی مانیٹرنگ کے مطابق ابوظہبی میں آئل ٹینکرز پھٹنے کی اطلاعات کے بعد حوثی باغیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان حملوں کی تفصیلات جلد ہی منظرعام پر لائیں گے جن کا مقصد متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنانا ہے۔
خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق متحدہ عرب امارات پولیس کا کہنا ہے کہ ابوظہبی کے انڈسٹریل زون میں تین پیٹرول ٹینکس پھٹنے کی اطلاعات ہیں۔ خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی نے ابوظہبی پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ان واقعات میں چھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ابوظہبی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ بظاہر ڈرون جیسے تین اجسام دو مختلف علاقوں میں گرے اور شاید انہی کی وجہ سے دھاکہ ہوا اور آگ بھڑکی۔‘
دوسری جانب حوثی باغیوں نے کہا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں فوجی آپریشنز کی تفصیلات سے جلد آگاہ کریں گے اور یہ کہ یہ آپریشن گذشتہ سات سال سے جاری جنگ میں کلیدی حیثیت کے حامل ہوں گے۔
Developing: Suspected drone attack by Iranian-backed Houthi rebels on oil tankers near UAE’s Abu Dhabi airport, and on the site of Abu Dhabi airport expansion, has resulted in multiple explosions and at least three fatalities. #AbuDhabi pic.twitter.com/sUXHxNHJzE
— Alex Macheras (@AlexInAir) January 17, 2022