بڑی خبر: چندریان 3 چاند کے آربٹ میں ہوا داخل، اب 23 اگست کو سطح پر اترے گا
03:57PM Sat 5 Aug, 2023

سری ہری کوٹا: اسرو نے چندریان 3 کے بارے میں بڑی جانکاری دی ہے۔ ہندوستان کا مشن چاند کے مدار میں داخل ہو گیا ہے۔ یہ کامیابی اس لئے بھی خاص ہے کہ اسے سب سے مشکل مرحلہ سمجھا جا رہا تھا۔ اب 23 اگست کو چندریان-3 چاند کی سطح پر 'سافٹ لینڈنگ' کرنے کی کوشش کرے گا۔ یکم اگست کے اوائل میں خلائی جہاز نے ٹرانس لونر انجیکشن (TLI) کے ذریعے 288 کلومیٹر ضرب 3.7 لاکھ کلومیٹر کا مدار حاصل کیا تھا اور چاند کے دائرہ اثر میں داخل ہوا تھا۔
اسرو نے ایک بیان میں کہا کہ چندریان 3 کو چاند کے مدار میں کامیاب طریقہ سے نصب کر دیا گیا ہے ۔ مشن آپریشنز کمپلیکس (ایم او ایکس)، آئیسٹریک ( اسرو ٹیلی میٹری، ٹریکنگ اور کمانڈ نیٹ ورک) ، بنگلور سے پیرلیون پر ریٹرو برننگ کا کمانڈ پورا کیا گیا ہے ۔ پیرلیون خلائی جہاز کا چاند سے قریب ترین مقام ہے ۔
اسرو نے کہا کہ بنگلور مشن آپریشن کمپلیکس سے خلائی جہاز کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور تمام سسٹم ٹھیک سے کام کر رہے ہیں۔ اسرو نے یہ بھی بتایا کہ چندریان -3 کا اگلا آپریشن - مدار میں کمی - اتوار کو 11 بجے کیا جائے گا۔ اسرو نے خلائی جہاز سے اپنے مشن مراکز کو ایک پیغام بھی شیئر کیا، جس میں لکھا تھا :'MOX، ISTRAC، یہ چندریان-3 ہے۔ میں چاند کی کشش ثقل کو محسوس کر رہا ہوں۔ بتادیں کہ 14 جولائی کو لانچ ہونے کے بعد سے تین ہفتوں میں اسرو چندریان -3 خلائی جہاز کو زمین کے مدار سے دور مدار میں لے جا رہا ہے۔ اسی سلسلہ میں کل یعنی اتوار کی رات 11 بجے کے قریب یہ گاڑی چاند کے مدار میں پہلا چکر مکمل کرے گی۔ISRO tweets, "Chandrayaan-3 has been successfully inserted into the lunar orbit. A retro-burning at the Perilune was commanded from the Mission Operations Complex (MOX), ISTRAC, Bengaluru. The next operation - reduction of orbit – is scheduled for Aug 6, 2023, around 23:00 Hrs.… pic.twitter.com/qup163DuXW
— ANI (@ANI) August 5, 2023