حجاب تنازعہ پر دستور کے مطابق فیصلہ کرنے کی مانگ کرتے ہوئے بھٹکل جماعت اسلامی ہند نے دیا میمورنڈم
04:28PM Sat 12 Feb, 2022

بھٹکل: 12 فروری، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں چل رہے حجاب تنازعہ پر ہائی کورٹ کا فیصلہ 14 فروری کو آنے والا ہے ۔اس دوران آج بھٹکل میں جماعت اسلامی ہند اور جی آئی او نے تحصلدار کے توسط سے وزیر اعلیٰ کو میمورنڈم دیا ہے اور دستور کے مطابق فیصلہ کرنے کی مانگ کی ہے۔
اس موقع پر قائم مقام امیر مقامی جناب مجاہد مصطفیٰ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دستور کے تحت ہم کو مذہبی آزادی حاصل ہے ۔ اس لیے مسلم طالبات کو ان کا حق دیا جانا چاہئے اور اس معاملے میں دستور کے مطابق فیصلہ کیا جانا چاہئے۔
شوکت خطیب نے میمورنڈم پڑھ کر سنایا جبکہ اس موقع پر جناب طلحہ سدی باپا، مولانا یاسر برماور، جناب یونس رکن الدین، جناب صدیق صاحب، مولانا زبیر ایس ایم صاحب وغیرہ موجود تھے۔