گاندھی جینتی  پر آج بھٹکل میں تعلقہ انتظامیہ اور سدبھاؤنا منچ کا خصوصی پروگرام

04:13PM Sun 2 Oct, 2022

بھٹکل: 02 اکتوبر ،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مہاتما گاندھی کے یوم پیدا ئش پر آج بھٹکل میں تعلقہ انتظامیہ اور سدبھاؤنا منچ کے زیر اہتمام گاندھی جینتی کا خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مختلف حضرات نے مہاتما گاندھی کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کے خوابوں کا بھارت بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر تعلقہ انتظامیہ کی طرف سے منی ودھان سودھا میں اے سی کی قیادت میں گاندھی جینتی کا اہتمام کیا گیا تھا جس  تحصلدار سمیت دیگر  افسران وسماجی کارکنان بھی موجود رہے۔ اس سے قبل اس تعلق سے  ایک ریلی بھی نکالی گئی اور شمس الدین سرکل پر  صفائی مہم بھی چلائی گئی۔   اس کے علاوہ آج سدبھاونا منچ کے زیراہتمام بھی آج  گاندھی جینتی پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں منچ کے صدرستیش کمار کی قیادت  میں شمس الدین سرکل سے پبلک چبوترے  تک ایک ریلی نکالی گئی جہاں پر  ایک مختصر جلسہ بھی منعقد کیا گیا۔ اس میں صدر ستیش کمار،نامدھاری سماج کے  اہم لیڈر اور سابق صدر ایم آر نائک، انجمن ڈگری کالج کے پروفیسر  آر ایس نائک، مجلس اصلاح و تنظیم کے جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی،   جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے امیر مقامی مولانا زُبیر  ندوی،  ایس آئی او بھٹکل یونٹ سکریٹری  مشائخ طالش  نے بھی اپنے اپنے خیالات پیش کرتے ہوئے گاندھی جی کے خوابوں کو پورا کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور سب کو مل جل کر رہنے کا پیغام بھی دیا۔سدبھاونا منچ کے جنرل سکریٹری ناظم اجلاس  جناب رضا مانوی نے  افتتاحی کلمات اور  شکریہ  کلمات ادا کیے۔ پروگرام میں  جماعت المسلمین  بھٹکل کے صدر  جناب محتشم جان عبدالرحمن،  مولانا امین رکن الدین ندوی،    جماعت  اسلامی ہند  کے ضلعی  ناظم  جناب طلحہ سدی باپا، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر  مولاناعزیز الرحمن رکن الدین ندوی،  جناب جیلانی شاہ بندری، جناب پلور محمد صادق،  نیو انگلش اسکول کے پرنسپل  ویریندر شانبھاگ، نیو شمس اسکول کے پرنسپل جناب لیاقت علی، بھٹکل پریس اسوسی ایشن کے صدر موہن نائک سمیت دیگر حضرات بھی موجود تھے۔