مہاراشٹر : انل دیشمکھ نے دیا استعفی، ممبئی کے سابق پولیس کشمنر نے لگایا تھا سنگین الزام

01:48PM Mon 5 Apr, 2021

ممبئی : ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کے الزامات میں گھرے مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے اپنے عہدہ سے استعفی دیا ہے ۔ بتادیں کہ کچھ دیر پہلے ہی بامبے ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کے ذریعہ مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ کے خلاف لگائے گئے سنگین بدعنوانی کے الزامات کی پندرہ دنوں کے اندر ابتدائی جانچ شروع کرنے کیلئے کہا ہے ۔ بتادیں کہ ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ نے جس طرح سے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو خط لکھ کر وزیر داخلہ انل دیشمکھ پر سنگین الزامات لگائے ہیں ، اس کے بعد سے مہاراشٹر کی سیاست میں بھونچال آگیا ہے ۔ پرمبیر سنگھ نے ادھو ٹھاکرے کو لکھے خط میں کہا کہ وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے ہر مہینے 100 کروڑ روپے کی ڈیمانڈ رکھی تھی ۔ حالانکہ پرمبیر سنگھ کے الزامات کو انل دیشمکھ نے خارج کردیا تھا اور ریاست کے وزیر اعلی سے سبھی الزامات کی جانچ کرانے کیلئے کہا تھا ۔