دنیا بھر کے شیئر بازار میں کہرام، یوکرین پر روسی حملے کا اثر

03:02PM Thu 24 Feb, 2022

یوکرین کے خلاف شروع ہوئی روسی جنگ کے بعد صبح سے ہی دنیا بھر کے اہم شیئر بازاروں پر منفی اثر دیکھنے کو ملا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے بیشتر ممالک میں شیئر بازار کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ حتیٰ کہ روس کے شیئر بازار میں بھی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ ہندوستانی شیئر بازار کا حال بھی انتہائی برا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنسیکس اور نفٹی دونوں ہی انڈیکس میں تقریباً 5 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی۔ سنسیکس جہاں 55000 کے نیچے چلا گیا، وہیں نفٹی 17000 کے نیچے پہنچ گیا۔

یوکرین نے 50 روسی فوجیوں کو مار گرانے کا کیا دعویٰ

روس کے ذریعہ یوکرین پر کیے گئے حملے کے بعد 7 لوگوں کی ہلاکت کی خبریں سامنے آ چکی ہیں اور 9 شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اس درمیان یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 50 روسی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔