نوجوانوں نے بھری 'مہاہُنکار'، حکومت نے رخ نہیں بدلا تو بدل دیں گے سرکار: پرینکا گاندھی
03:07PM Thu 17 Sep, 2020
ہندوستان میں آج نوجوان طبقہ 'قومی یومِ بے روزگاری' منا رہا ہے۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی بے روزگاری کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلا رہی ہے۔ اس درمیان کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بے روزگاری کو لے کر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے "نوجوانوں کے مطالبات: وقت پر امتحان، طے وقت میں ریزلٹ، بغیر عدالت گئے تقرری، ملازمتوں میں اضافہ، کانٹریکٹ قانون رد ہو۔"
مذکورہ بالا مطالبات کا شمار کرانے کے بعد پرینکا گاندھی نے آخر میں یہ بھی لکھا ہے کہ "نوجوانوں نے مہاہُنکار بھری ہے۔ اب بھی حکومت آنکھیں موندے بیٹھی رہی اور اپنا رخ نہیں بدلا تو نوجوان سرکار بدل دیں گے۔" اس کے ساتھ کانگریس لیڈر نے نیشنل اَن ایمپلائمنٹ ڈے ہیش ٹیگ بھی لگایا ہے۔
اس سے قبل کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی بے روزگاری کے ایشو پر مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے سوال کیا کہ بے روزگاروں کو 'روزگار' کی عزت کب دی جائے گی؟ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کہا کہ "یہی وجہ ہے کہ ملک کا نوجوان آج قومی یومِ بے روزگاری منانے پرمجبور ہے۔ روزگار عزت ہے۔ حکومت کب تک یہ عزت دینے سے پیچھے ہٹے گی؟"युवा की मांगें
👉समय पर परीक्षा 👉तय समय में रिजल्ट 👉 बगैर कोर्ट गए joining 👉नौकरियां बढ़ें 👉संविदा कानून रद्द हो युवाओं ने महाहुंकार भरी है। अब भी सरकार आंख मूंदे बैठी रही और अपना रुख नहीं बदला तो युवा सरकार बदल देंगे#राष्ट्रीय_बेरोजगारी_दिवस#NationalUnemploymentDay — Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) September 17, 2020
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کے ساتھ ہی ایک اخبار کی رپورٹ بھی شیئر کی جس میں ملک میں ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں کے بے روزگار ہونے اور سرکاری ملازمتوں میں صرف کچھ لاکھ تقرریاں ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پر آج کانگریس سمیت کئی اپوزیشن پارٹیاں اجتماعی طور پر 'یوم بے روزگاری' منا رہی ہیں۔