سابق صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی کورونا سے متاثر، ٹوئٹ کرکے دی اطلاع

12:34PM Mon 10 Aug, 2020

نئی دہلی: ملک کی سرکردہ شخصیات کا کورونا (Corona) سے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ کورونا نے اب سابق صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی (Pranab Mukherjee) کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ پرنب دا کورونا پازیٹیو (Corona Positive) پائے گئے ہیں۔ پرنب مکھرجی نے ٹوئٹ کرکے اس بات کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ وہ کسی اور جانچ کے لئے اسپتال گئے تھے، جہاں ان میں کورونا کی علامات ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جانچ کے دوران میں کورونا وائرس پازیٹیو پایا گیا ہوں۔ پرنب مکھرجی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں جو بھی لوگ میرے رابطے میں آئےہیں، میں ان سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سبھی ٹسٹ کروائیں اور آئیسولیٹ ہوجائیں۔ واضح رہے کہ سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی سے پہلے کورونا وائرس کی چپیٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان اور کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا سمیت کئی لیڈر آچکے ہیں۔
واضح رہے کہ پرنب مکھرجی 84 سال کے ہیں اور روٹین جانچ کے لئے اسپتال پہنچے تھے۔ ابھی تک کی خبر کے مطابق کورونا پازیٹیو ملنے کے بعد پرنب مکھرجی کو دہلی کے آرمی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر رہے پرنب مکھرجی 2012 سے 2017 کے درمیان ملک کے صدر رہے ہیں۔ سال 2019 میں مرکزی حکومت کو بھارت رتن سے سرفراز کیا تھا۔