قائد قوم ایس ایم سید خلیل الرحمٰن صاحب کی خدمات پر بی ایم کے سی نے جاری کی ڈاکیومنٹری
04:38PM Mon 26 Jun, 2023

بھٹکل: 26 جون، 2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کی مشہور و معروف شخصیت قائد قوم ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمٰن صاحب کی حیات و خدمات پر بھٹکل مسلم خلیج کونسل نے ویڈیو ڈاکیومنٹری جاری کرکے انہیں خراج تحسین پیش کی ہے۔ اس سے قبل دبئی میں منعقد ایک تہنیتی اجلاس میں ایس ایم سید خلیل الرحمٰن صاحب کو افتخار قوم کے اعزاز سے نوازا گیا تھا اور وہیں اس ڈاکیومنٹری کی ایک جھلک دکھا کر قائد قوم کے ذریعے انجام دیے گئے کاموں کو حاضرین کے روبرو لایا گیا تھا۔
آج بھٹکل رابطہ ہال میں منعقد اخباری کانفرنس میں رابطہ سوسائٹی کے سکریٹری جنرل جناب عتیق الرحمٰن منیری نے اس کا اجراء کیا اور خصوصی طور پر نوجوانوں سے اسے دیکھنے اور اس سے سبق لینے کی اپیل کی۔ انہوں نے اس موقع رابطہ ایوارڈ پروگرام کے تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ یہ پروگرام 30 جولائی کو منعقد ہونا طے کیا گیا ہے۔
یہ ڈاکیومنٹری بھٹکلیس کے یوٹیوب چینل پر موجود ہے۔
[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=lD_26G8ImrE[/embedyt]